’’میک امریکا گریٹ اگین‘‘ پر قالیباف کا طنزیہ وار، نیا نعرہ دے دیا

دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ لفظی کشیدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان پہلے ہی شدید سیاسی اور عسکری تناؤ پایا جاتا ہے

August 25, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے درمیان سوشل میڈیا پر سخت بیانات کا تبادلہ ہوا۔
ٹرمپ نے ایران کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ایران کے لیے انتہائی سخت الفاظ استعمال کیے اور کہا کہ ملک تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ امریکی صدر نے اپنی پوسٹ میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے منسوب ایک بیان بھی شیئر کیا۔
اس کے جواب میں محمد باقر قالیباف نے ٹرمپ کے معروف سیاسی نعرے ’’میک امریکا گریٹ اگین‘‘ کو طنزیہ انداز میں تبدیل کرتے ہوئے ’’میک امریکا ہنگری اگین‘‘ لکھا، جس کا مطلب ’’امریکا کو دوبارہ بھوکا بناؤ‘‘ بنتا ہے۔
ایرانی اسپیکر نے اپنے بیان میں امریکا میں غذائی عدم تحفظ سے متعلق اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کروڑوں امریکی شہری خوراک کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ لفظی کشیدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان پہلے ہی شدید سیاسی اور عسکری تناؤ پایا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیانات نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔