فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران کامیاب،نتائج جلد سامنے آئیں گے،ایرانی صدارتی دفتر

دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور سفارتی روابط کو مزید آگے بڑھانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

August 25, 2026 · اہم خبریں
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

تہران: ایرانی صدارتی دفتر نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورۂ ایران کو انتہائی نتیجہ خیز اور مفید قرار دیا ہے۔

ایرانی صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کے دوران اہم سفارتی پیش رفت ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے قابلِ قدر نتائج حاصل ہوئے۔

صدارتی دفتر کے ترجمان سید مہدی طباطبائی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کے اثرات اور نتائج آنے والے دنوں میں سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔

ایرانی حکام کے مطابق دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور سفارتی روابط کو مزید آگے بڑھانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔