مری کے قریب مسافر بس کھائی میں گر گئی، 3 افراد جاں بحق

راولپنڈی سے ٹائیں جانے والی بس لوئر باڑیاں ٹائیں میں حادثے کا شکار- 20 افراد سوار تھے

August 25, 2026 · قومی
مری کے قریب مسافر بس کھائی میں گر گئی، 3 افراد جاں بحق

مری کے قریب مسافر بس کھائی میں گر گئی، 3 افراد جاں بحق

مری سے ملحقہ علاقے لوئر باڑیاں ٹائیں کے قریب راولپنڈی سے ٹائین اور کلکوٹ جانے والی ایک مسافر بس مبینہ طور پر گہری کھائی میں جا گری ہے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس میں 20 سے زائد افراد سوار تھے۔ کھائی گہری ہونے اور علاقے میں دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے، تاہم ریسکیو اہلکار اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے زخمیوں اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

حادثے کے بعد علاقے میں شدید سوگ کی فضا قائم ہو گئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ہسپتالوں میں ایمرجنگی نافذ کر دی ہے تاکہ متاثرہ افراد کو فوری طور پر بہترین طبی امداد فراہم کی جا سکے۔