مری میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری۔ 5اموات

15مسافر شدید زخمی۔ ٹی ایچ کیو منتقل

August 25, 2026 · اہم خبریں

سکرین گریب

 

مری لوئر باڑیاں کے نواحی علاقہ ٹائیں میں کلکوٹ کے مقام پر مسافر بس حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری ۔حادثے کے نتیجہ میں 5 مسافر جاں بحق اورمتعددشدید زخمی ہوگئے جنہیں ٹی ایچ کیو مری منتقل کیا گیا۔

گاڑی راولپنڈی سے کلکوٹ جارہی تھی۔حادثے کے وقت بس میں 25 سے 30 افرادسوار تھے۔

ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کی اطلاع پر مری کی امدادی ٹیموں کو بھی متحرک کر دیا گیا، حادثے کی نوعیت کے پیش نظر ریسکیو کی اضافی نفری اور امدادی وسائل بھی روانہ کیے گئے۔

مقامی آبادی نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو نکالا۔حادثے کے بعد سول ہسپتال اور ٹی ایچ کیو ہسپتال مری کو الرٹ کر دیا گیا، ٹی ایچ کیو کے تمام عملے کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مستعدرہنے کا حکم دیا گیا ہے۔