آیت نور کے بعد منت نور- ایبٹ آباد میں ایک اور بچی سے زیادتی کی کوشش

ملزم نے اسکول میں نشانہ بنایا، تلاش کیلئے چھاپے شروع، ڈی ایس پی کی پریس کانفرس

August 26, 2026 · اہم خبریں
ایبٹ آباد شہر (فائل فوٹو)

ایبٹ آباد شہر (فائل فوٹو)

ایبٹ آباد میں پیش آنے والے ایک اور دلخراش واقعے میں نجی اسکول نملی میر اکالاں کی 5 سالہ طالبہ ملت نور کے ساتھ اسکول کے اوقات میں جنسی زیادتی کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔

ریپ کی دفعہ 376 کے تحت درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم بچی کو اسکول کے باتھ روم میں لے گیا اور وہاں اس کے ساتھ زیادتی کی۔ تاہم ڈی ایس پی گلیات کے مطابق بچی سے زیادتی کی کوشش کی گئی۔

پولیس کے مطابق اسکول سے گھر آنے کے بعد متاثرہ بچی نے پہلے اپنی والدہ کو اور پھر اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کو اسکول کے باتھ روم میں پیش آنے والے اس واقعے سے آگاہ کیا۔

طبیعت خراب ہونے پر متاثرہ بچی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا جہاں لیڈی ڈاکٹر کی زیر نگرانی متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کیا گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈی ایس پی گلیات نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایبٹ آباد میں جس بچی کو نشانہ بنایا گیا اس کا نام ملت نور ہے۔

اس سے قبل ہری پور میں 5 سال کی بچی آیت نور کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جس کی لاش 14 دن بعد برآمد ہوئی تھی۔

ڈی ایس پی کے مطابق یہ نجی اسکول ہے جس میں لڑکے لڑکیوں کو ساتھ تعلیم دی جاتی ہے اور لڑکی کو اسکول کے ایک لڑکے نے نشانہ بنایا۔