باجوڑ میں گھر پرمسلح افراد کاحملہ،فائرنگ سے لڑکی جاں بحق،باپ،اور بھائی زخمی
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں
فائل فوٹو
باجوڑ: تحصیل سلارزئی کے علاقے ملکانہ میں نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق ، اس کے والد اور بھائی شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر امین الرحمان عرف اینزر پر فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آکر ان کی بیٹی جاں بحق جبکہ امین الرحمان اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی سلارزئی جمال شاہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔