سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےصحت کاپیرکو پمز اسپتال میں ہی اجلاس کرنےکافیصلہ
پیرتک تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ بھی آجائےگی،اجلاس میں تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کابھی تفصیلی جائزہ لیاجائےگا
August 27, 2026 · قومی
فائل فوٹو
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے پیر کو پمز اسپتال میں ہی اجلاس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
قائمہ کمیٹی کے چیئرمین عامر چشتی نے گفتگو میں کہا کہ پمز اسپتال کے دورے کے بعد اجلاس وہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیر تک تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ بھی آجائے گی، اجلاس میں اس رپورٹ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔عامر چشتی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیٹرز کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔
ٹیگز: