لاہور کے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر میں دوران ٹریننگ 2 اہلکار جاں بحق

حبس اور گرمی کی شدت سے اے ایس آئی تصور شاہ اور ارشد کی حالت غیر ہوئی

August 27, 2026 · قومی
لاہور کے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر میں دوران ٹریننگ 2 اہلکار جاں بحق

لاہور کے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر میں دوران ٹریننگ 2 اہلکار جاں بحق

لاہور میں ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر میں دوران ٹریننگ 2 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

حبس اور گرمی کی شدت کے باعث ایلیٹ کورس کے دوران تصور شاہ اور ارشد کی حالت غیر ہوئی تھی، دونوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد چل بسے۔

اے ایس آئی تصور شاہ کا تعلق جہلم جبکہ اے ایس آئی ارشد کا تعلق سرگودھا سے تھا۔