مصنف: admin

کشمور میں ڈاکوؤں سے مقابلہ ،ایس ایچ او شہید

May 7, 2018

کشمور میں کچے کے علاقے آدم جی ٹبو میں پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او کرم پور انسپکٹر علی حسن شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جس کے بعد علاقے میں پولیس کی مزید نفری اور بکتر بند گاڑیاں طلب کرلی گئی […]

آصف زرداری نےامین فہیم کوسائیڈلائن لگانےکیلئےنوازشریف سےمددمانگی تھی،جاویدہاشمی

May 5, 2018

ملتان: سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے مخدوم امین فہیم کا پارٹی سے اثر رسوخ ختم کرنے اور انھیں سائیڈ لائن لگانے کیلئے نواز شریف سے مدد مانگی تھی ۔ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران جاوید ہاشمی نے کہا کہ آصف […]

پاکستان تمام تنازعات کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے، وزیردفاع

May 5, 2018

اسلام آباد:وفاقی وزیردفاع خرم دستگیرنے دوشنبے میں تاجک وزیردفاع سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر خرم دستگیر نے کہاکہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک ہونے کی وجہ سے پاکستان اورتاجکستان دونوں کو سیکیورٹی کے مشترکہ چیلنجوں اور خطرات کاسامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تمام تنازعات کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔خطے میں امن واستحکام […]

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 طلبا شہید

May 5, 2018

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم جاری ہے۔ تازہ واقعے میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 طلبا شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے چٹہ بل کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 4 نہتے کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے […]

کل شمسی طوفان آنے کا خطرہ ہے،ناسا نے خبردار کردیا

May 5, 2018

نیویارک: امریکی خلائی ادارے ناسا نے خبردار کیا ہے کہ اتوار 6 مئی کو شمسی طوفان آنے کا خطرہ ہے۔ شمسی طوفان زمین سے ٹکرانے سے جہاز اور سٹیلائیٹ آپریشن متاثر ہو سکتا ہے ۔ مغربی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا نے بتایا ہے کہ بہت بڑا شمسی طوفان زمین کی […]

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کو پلاٹوں کی فروخت سے روک دیا

May 4, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کو رہائشی و کمرشل پلاٹوں اور عمارات کی فروخت سے روک دیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے بحریہ ٹائون کو زمین کی الاٹمنٹ اور ٹرانسفر کو غیرقانونی قرار دے دیا […]

سرکاری اسکیم کے تحت دوسری حج قرعہ اندازی

May 4, 2018

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام سرکاری اسکیم کے تحت دوسری حج قرعہ اندازی کر دی گئی، وفاقی کابینہ نے باقی ماندہ 10 فیصد حج کوٹہ کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ پہلی قرعہ اندازی میں 87 ہزار 813 عازمین کے نام آئے ہیں […]

کوئٹہ میں فائرنگ سے 6 مزدورجاں بحق

May 4, 2018

کوئٹہ: خاران میں فائرنگ سے 6 مزدورجاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق خاران کے علاقے میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مزدوری کیلئے آئے ہوئے 6 مزدور موقع پر ہی چل بسے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی […]

2013 کےانتخابات میں نواز شریف کو فوج کی مدد حاصل تھی-عمران خان

May 3, 2018

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 2013 کے انتخابات میں نواز شریف کو فوج کی مدد حاصل تھی۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف میڈیا ہی کی وجہ سے بنی ہے، ابتدائی12 سال تو اکیلے ہی دھکے کھاتا رہا، اگر روایتی سیاست کرتا تو […]

بھارتی ریاست بہار بس کو حادثہ ،27 افراد زندہ جل گئے

May 3, 2018

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس سے 27 افراد زندہ جل گئے جبکہ متعدد افراد بری طرح جھلس گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مظفر پور سے نئی دلی جانے والی مسافر بس کو ریاست بہار کے علاقے کوٹوا میں اس وقت حادثہ پیش آیا جس بس […]