مصنف: Danish Ali Qureshi

لاکھوں افغانیوں کے بھوک کے خطرے سے دوچار ہونے کا اندیشہ

May 31, 2018

نیویارک:جنگ زدہ ملک افغانستان میں خشک سالی کے سبب فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اسی تناظر میں اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ کئی ملین افغان بھوک کے خطرے سے دو چار ہو سکتے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی معاملات اوسی ایچ اے نے بتایا […]

ٹول پلازہ پر بس پر فائرنگ کرنے والےدونوں پٹرولنگ افسران معطل

May 31, 2018

راولپنڈی: آئی جی موٹروے پولیس امجد جاوید سلیمی نے ٹول پلازہ پر بس پر فائرنگ کرنے والے موٹر وے پولیس کے دونوں پٹرولنگ افسران کو معطل کر کے ڈی آئی جی موٹر وے کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ دونوں سب انسپکٹروں (پٹرولنگ افسران )کے خلاف تھانہ […]

پیرس کی خوبصورتی بچانے کے لئے مہاجر کیمپ خالی کرانے کے احکامات

May 31, 2018

پیرس: پیرس کی خوبصورتی بچانے کے لئے مہاجر کیمپ کو خالی کروانے کے احکامات صادر کر دئیے گئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت کے سب سے بڑے غیر قانونی مہاجر کیمپ کو خالی کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ملکی وزیر داخلہ ژیرار کولومب کے بقول ان مہاجرین کو پیرس کے نواح […]

منصوبے پر تحفظات پرپشاور ریپڈ بس منصوبے کے چیف انجینئرمستعفی

May 31, 2018

پشاور:پشاور ریپڈ بس منصوبے کے چیف انجینئر گوہرخان نے منصوبے پر شدید تحفظات ظاہر کرتے ہوئے استعفی دے دیا،دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چیف انجینئر کی جانب سے الزامات بے بنیاد ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بی آر ٹی منصوبے کےچیف انجینئر گوہرخان نے پشاور بس ریپڈ منصوبے پراپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے […]

یمن میں باغیوں کیخلاف جنگ میں شرکت اخلاقی ذمہ داری تھی۔سوڈان

May 31, 2018

خرطو م:سوڈانی وزیر دفاع عواد بن عوف نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی عرب اتحاد کے ساتھ مل کر یمن میں باغیوں کے خلاف جنگ میں شرکت ایک اخلاقی ذمے داری تھی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع ابنِ عوف نے یہ بات خرطوم میں سعودی عرب کے سفیر علی بن حسن […]

ایرانی خاتون نے بیک وقت 6بچوں کو جنم دیا۔تمام صحت مند ہیں

May 31, 2018

تبریز:ایرانی شہر تبریز میں خاتون نے بیک وقت 6بچوں کو جنم دیا، نومولود میں 4بیٹیاں اور 2بیٹے شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر تبریز میں ایک خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ۔ بتایا گیاہے کہ 23 سالہ حاملہ خاتون کی زچگی کا یہ پہلا واقعہ تھا جس میں اس […]

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل محمود کاتاجکستان کا دورہ

May 31, 2018

دوشنبے:چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے تاجکستان کا دورہ کیا اور اس موقع پر تاجک صدر سمیت اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں جن میں سیکورٹی اور دفاع سمیت اہم امور زیر بحث آئے ۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق جنرل زبیر محمو د حیات […]

بلاول بھٹو زرداری کی سردار چرن جیت سنگھ کے قتل کی شدید مذمت

May 31, 2018

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور کی سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے سرگرم رہنما سردار چرن جیت سنگھ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومتِ خیبرپختونخواہ سے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے زور دیا کہ […]

عام انتخابات میں مخالفین کو سندھ سے بھاگنے پر مجبور کردیں گے۔بلاول

May 31, 2018

کراچی:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ بھٹو ازم کا قلعہ ہے، جس نے ہر رنگ، نسل اور مذہب کے لوگوں کو آپس میں جوڑا ہوا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 2018کے عام انتخابات میں وہ مخالفین کو سندھ سے بھاگنے پر مجبور کردیں گے۔ پی پی پی چیئرمین نے […]

سابق وزیراعلی ارباب غلام رحیم آمریتی دور کی بیوہ ہیں۔سینیٹر عاجز دھامرہ

May 31, 2018

کراچی: پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان سینیٹر عاجز دھامرہ نے کہا ہے کہ ارباب غلام رحیم آمریتی دور کی بیوہ ہیں، جس کی قسمت میں اب ماضی کو یاد کرنے اور رونے و سینہ کوبی کے علاوہ کچھ نہیں۔ ارباب غلام رحیم کی جانب سے پی پی پی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت […]