تازہ ترین

خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے 

پشاور:خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں  میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔  پشاور،صوابی، ایبٹ آباد، مردان سمیت مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل …

مزید پڑھیئے

کینیڈا میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک

ٹورنٹو: کینیڈا کے صوبے سسکیچوان میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ کینیڈین پولیس کے مطابق  حملہ آوروں نے شہریوں  پر13 مختلف مقامات پر حملہ کیا۔ پولیس نے 2 حملہ آوروں کی شناخت کرلی ہے تاہم ابھی انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ پولیس کا …

مزید پڑھیئے

پاکستان نے بدلہ لے لیا، بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست

پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے اسٹینڈنگ روم ٹکٹس بھی منٹوں میں فروخت ہو گئے تھے۔فائل فوٹو

دبئی: ایشیا کپ میں روایتی حریفوں میں ایک بار پھر تگڑا مقابلہ ہوا ہے، پاکستان نے بدلہ لے لیا اور بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی، بھارتی ٹیم کے 182 رنز …

مزید پڑھیئے

کرک: جائیداد تنازع پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ، 4زخمی

کرک: جائیداد تنازع پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔  کرک علاقہ میٹھا خیل میں دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جائیداد …

مزید پڑھیئے

وزیراعظم سے پرنس رحیم آغا خان کا رابطہ، سیلاب زدگان کیلئے ایک کروڑ ڈالر…

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے پرنس رحیم آغاخان نے ٹیلی فون پررابطہ کیا اور سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ایک کروڑ ڈالر امداد دینےکا اعلان کیا۔ پرنس  رحیم آغا خان نے  آغا خان کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام وزیراعظم تک پہنچایا اور  پاکستان میں سیلاب کی …

مزید پڑھیئے

بھارت کی مشہور کاروباری شخصیت سائرس مستری کار حادثے میں ہلاک

ممبئی: بھارتی ارب پتی اور ٹاٹا کمپنی کےسابق چیئرمین سائرس مستری کار حادثے میں  ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 54 سالہ سائرس مستری مرسیڈیز کار پر احمد آباد سے ممبئی جارہے تھے کہ راستے میں ان کی کار سوریہ ندی کے پل پر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، حادثے میں ان …

مزید پڑھیئے

ایشیا کپ: پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف

دبئی: بھارت  پاکستان کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دے دیا۔بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے ، ویرات کوہلی60  رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ  روہت شرما اور کے ایل راہول 28، 28، سوریا کمار یادیو 13، رشبھ پنٹ 14 …

مزید پڑھیئے

ایشیا کپ: بھارت کی 126 رنز پرچوتھی وکٹ گرگئی

دبئی: ایشیا کپ میں روایتی حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہیں، بھارت نے 11 ویں اوورز میں سنچری مکمل کر لی، ان کے تین کھلاڑی آوٹ ہوئے ہیں، بھارت کے اوپنرز کپتان روہت شرما  اور کے ایل راہول نے 28،28 جبکہ سوریا یادیو نے 13 رنز بنائے۔ پاکستان کے …

مزید پڑھیئے

نواز، زرداری اپنی مرضی کا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انٓصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی پوری کوشش ہے کہ اپنا آرمی چیف لائیں۔ فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ 2018 میں الیکشن مہم چلائی تو اس دوران ملک میں بہت …

مزید پڑھیئے

پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی : متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو …

مزید پڑھیئے

شام کا ایک فوجی ہیلی کاپٹرگرکرتباہ

دمشق : شام کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں سوار افراد حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ زدہ شام کے شہر حما میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا اور اس میں آگ …

مزید پڑھیئے

حکومت سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن یہ مذاکرات خفیہ نہیں ہوں گے۔ فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹوئٹ بیان میں کہا ہے کہ ان مذاکرات کیلئے صرف ایک شرط ہے کہ انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ …

مزید پڑھیئے

کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 5 شہری مار ڈالے

کراچی: شہر بھر میں بے لگام ڈاکوؤں نے مزاحمت پر پانچ شہریوں کو موت کی نیند سلادیا۔ کورنگی کے دو تھانوں ماڈل کالونی اور لانڈھی کے علاقوں میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ڈاکوؤں مزاحمت پر مزید دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، گزشتہ 36 گھنٹوں …

مزید پڑھیئے

عالمی ادارے بچوں کی جانیں بچانےکیلئے امداد دیں، شہباز شریف

کوئٹہ: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے یونیسیف اور دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ بچوں کی جانیں بچانے لیے امداد دیں، سیلاب کی تباہی سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہورہے ہیں، بدقسمتی سے اب تک 400 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں جو سیلاب سے ہونے والی مجموعی …

مزید پڑھیئے

ایشیا کپ، سپرفور مرحلے میں آج پاک بھارت ٹاکرا ہو گا

دبئی:ایشیا کپ ٹی 20 میں گروپ میچز کے اختتام کے بعد اب سپرفور مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے۔ جس کا آج پہلا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے خلاف اہم میچ میں بھارت کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا دستیاب نہیں ہیں وہ گھٹنے کی …

مزید پڑھیئے

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ریلیف پرنوٹیفکیشن جاری، نئےبلوں کی ادائیگی شروع

اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری  کردیا گیا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق وزیراعظم کے حکم پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔وزیراعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر …

مزید پڑھیئے

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشرقی بھارت میں مون سون بارشوں کے دوران مختلف مقامات پر بجلی گرنے کے واقعات سامنے آئے۔ بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی اموات …

مزید پڑھیئے

کرونا کی چھٹی لہر مزید 3جانیں لے گئی، 228کیسز  رپورٹ

اسلام آباد: کرونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں موذی وائرس سے مزید 3 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 ہزار 041 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 228 نئے …

مزید پڑھیئے