تازہ ترین

دو دھاری تلوار’’القضیب‘‘رسول پاکؐ سفر میں ساتھ رکھتے

توپ کاپی میوزیم میں موجود رسول پاک ﷺ کی تلواروں میں سے ایک ’’القضیب‘‘- یہ دو دھاری تلوار سفر کے دوران آقائے دو جہاں ﷺ اپنے ساتھ رکھتے تھے- تلوار کا دستہ اور میان بعد میں بنائے گئے۔فائل فوٹو

اس سے کوئی جنگ نہیں لڑی گئی- یہودی قبیلہ بنو قنیقاع سے مال غنیمت میں نبی کریم ﷺ کے پاس پہنچی تھی- 100 سینٹی میٹر لمبی تلوار مبارک کا وزن 930 گرام ہے- رنگ شدہ چمڑے سے بنی نیام سمیت 1684 گرام وزنی ہے- دستہ اور میان بعد میں بنائے گئے- تلوار کے بلیڈ پر چاندی کے ساتھ ’’لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ۔ محمد بن عبداللہ بن عبد المطلب‘‘ کے الفاظ تحریر ہیں۔

مزید پڑھیئے