تازہ ترین

چینی خاتون 26سال بعد اپنے بچھڑے باپ سے آملی

شنگھائی میں رہنے والی ایک ایسی خاتون کی خوشیوں کا کوئی ٹھکانہ نظرنہیں آرہا ہے جو 26سال بعد اپنے باپ سے آملنے میں کامیاب رہی۔ تفصیلات کے مطابق یہ خاتون 6سال کی عمر میں خاتون ریلوے اسٹیشن پر گھر والوں سے الگ ہوگئی تھی۔ اس کے بعد مختلف جگہوں پر …

مزید پڑھیئے

رمضان قریب آتے ہی کراچی میں مرغی کی قیمت کوپر لگ گئے

رمضان کی آمد آمد، مرغی کا گوشت عوام کی پہنچ سے دور ۔ رمضان المبارک قریب آتے ہی مرغی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، ایک ہفتے کے دوران کراچی شہر میں برائلر مرغی کا گوشت 24 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا ہے۔دوسری جانب شہریوں نے برائلرمرغی کے گوشت …

مزید پڑھیئے

کشمور میں ڈاکوؤں سے مقابلہ ،ایس ایچ او شہید

کشمور میں کچے کے علاقے آدم جی ٹبو میں پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او کرم پور انسپکٹر علی حسن شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جس کے بعد علاقے میں پولیس کی مزید نفری اور بکتر …

مزید پڑھیئے

قابض بھارتی فوج کی بربریت کے خلا ف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بر بریت کا بازار گرم ہے،مقبوضہ وادی میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں نوجوانوں کی شہادت پر کشمیری سراپا احتجاج ہیں اور وادی بھر میں مکمل ہڑتال ہے۔تمام اضلاع کے تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور آمد ورفت کے تمام ذرائع مکمل طور …

مزید پڑھیئے

اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی جو 2 صفحات پر مشتمل ہے اور اس پر 26 اپریل کی تاریخ درج ہے۔میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز اسحاق ڈار کی طبی حالت کاجائزہ لے رہے ہیں،سابق وزیر خزانہ گردن …

مزید پڑھیئے

وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران آج بھی نیب آفس پیش نہ ہوئے

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران آج بھی نیب آفس پیش نہ ہوئے، علی عمران پر پاورکمپنی سے کروڑوں روپے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرانے کا الزام ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران نیب کے طلب کرنے کے باوجود آج بھی پیش …

مزید پڑھیئے

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی

سندھ کے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت تعطیلات کا اعلان کردیاگیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق بھیجی گئی سمری منظور کرلی جس کے بعد صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 14 مئی سے 16 جولائی تک …

مزید پڑھیئے

پاکستان اپنے قیام سے ہی دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے۔جنرل زبیر محمود

ا سلام آباد میں پاکستان سمٹ سے خطاب کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان کچھ اعلیٰ طبقات کے لیے نہیں بنا تھا، پاکستان اپنے قیام سے ہی دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے اور پاکستان کا ہمسایہ ہر وقت …

مزید پڑھیئے

پاکستان کو ناکام کرنے کا پلان کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔طلال چوہدری

سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اگر ملک میں امن اور خوشحالی نہ ہو تو دنیا میں غلط امیج اجاگر ہوتا ہے، نواز شریف اس پاکستان کے خلاف ہیں جہاں امن نہ ہو،خوشحالی نہ ہو،ہم پاکستان …

مزید پڑھیئے

طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والا بنچ تحلیل

جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں بنچ نے طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ اپنے وکیل کامران مرتضیٰ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت طلال چودھری نے عدالت سے معاملہ درگزر کرنے کی استدعا کی،اس پر جسٹس اعجاز افضل نے …

مزید پڑھیئے

وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے ملزم کا ساتھی گرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق نارووال میں وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے ملزم کا ایک ساتھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزم عظیم، عابد حسین کے ساتھ موٹر سائیکل پر جلسہ گاہ پہنچا تھا۔ واقعے کے بعد عظیم جائے وقوع سے فرار ہوگیا تھا، گرفتار ملزم عظیم منظور پورہ کا رہائشی …

مزید پڑھیئے

(ن) لیگ آج جہلم میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

پاکستان مسلم لیگ( ن) آج جہلم میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ۔ پاکستان مسلم لیگ( ن) کے جلسے سے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز بھی خطاب کریں گی ۔ جلسہ گاہ میں شرکاء کے بیٹھنے کیلئے کرسیاں لگائی گئی جا …

مزید پڑھیئے

احسن اقبال پر حملہ معمولی بات نہیں ، معاملے کی تہہ تک جانے کی…

احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کہ رات احسن اقبال پر حملے کے بعد ان کے بیٹے سے فون پر بات ہوئی تھی،پاکستان میں یہ ماحول کیوں بن رہا ہے، اس کی تہہ تک جانے کی ضرورت ہے اور …

مزید پڑھیئے

سپریم کورٹ میںچیف جسٹس کی سربراہی میں اصغر خان نظر ثانی کیس کی سماعت

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اصغر خان کیس نظرثانی درخواستوں پر سماعت جاری ہے،اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ کہاں ہیں، وہ تشریف لائے ہیںجس پر عدالت کو بتایا گیا کہ وہ موجود ہیں۔چیف جسٹس نے کہا ‘جنرل صاحب روسٹرم پر …

مزید پڑھیئے

عبدالرزاق نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کر لیا

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس میں بطورکپتان پی ٹی وی کی جانب سے ایکشن میں نظر آؤں گا، میری فٹنس اور فارم دونوں ٹھیک ہیں، گذشتہ دنوں پشاور سے میچ میں 94 رنز بنانے کے ساتھ ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔سابق …

مزید پڑھیئے

بھارتی فوج نے کشمیرمیں سفاکیت اوردرندگی کی تمام حدیں پار کرلی،شہباز شریف

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے پروفیسرسمیت طلباء اوردیگر کشمیری نوجوانوں کی شہادت پردکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے شہداء کی عظیم قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا۔شہبازشریف نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی سے اساتذہ اورطلباء بھی محفوظ نہیں، بھارتی …

مزید پڑھیئے

کوہاٹ میں گاڑی پل سے نیچے گر گئی،3 افراد جاں بحق ، 11 زخمی

کوہاٹ میں پنڈ سلطانی کے قریب تیز رفتار کوسٹر پل سے نیچے گر گئی ہے، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ گیارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا اور …

مزید پڑھیئے

شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی

احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت آج پھر ہو گی۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز آج عدالت میں پیش ہوں گے۔ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز نیب کے گواہ عمران ڈوگر پر جرح جاری رکھیں گے۔گزشتہ سماعت میں …

مزید پڑھیئے

وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج

نارووال: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ مقامی تھانہ شاہ غریب میں درج کیا گیا ہے جس میں ایک ملزم عابد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ نمبر 73/18 اے ایس آئی اسحاق …

مزید پڑھیئے

پیپلز پارٹی کی زہرافشانی پر حیران نہیں ہونا چاہیے۔سربراہ مہاجر قومی موومنٹ

کراچی:کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہاکہ اردو زبان کو بچانے کیلئے جانیں قربان کی گئی تھیں، پیپلز پارٹی نے زہر افشانی کی تو ان کی فطرت تھی اورپی پی پی کی زہرافشانی پر حیرانی نہیں ہونی …

مزید پڑھیئے

بورے والا کے قریب پولیس کی کارروائی-تین ملزمان ہلاک

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بورے والا کے قریب قتل ،ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کی سنگین وارداتوں میں مطلوب 3ملزمان کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔ ملزمان نے ایک روز قبل اغوا برائے تاوان کے سلسلے میں بہاولپور سےبلائے گئے ایک مقامی وکیل اور پولیس کانسٹیبل کو دن دیہاڑے فائرنگ …

مزید پڑھیئے

نارتھمپٹن شائر کیخلاف اسد شفیق کی سنچری-قومی ٹیم نے357 رنز بنالیے

نارتھمپٹن میں کھیلے جا رہے چار روزہ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے پہلی اننگز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنا لیے ہیں۔اسد شفیق نے سنچری بنا کر پاکستان کو پہلی اننگز میں 98 رنز کی برتری دلا دی ہے۔اسد شفیق نے شاندار بیٹنگ …

مزید پڑھیئے

وزیر داخلہ احسن اقبال کی جلد صحتیابی کیلئے عوام سے دعا کی اپیل

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے حملے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک پیغام جاری کیاہےجس میں انہوں نے عوام کو اپنی صحت سے آگاہ کیا اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی۔وزیر داخلہ نے ٹوئٹرپر جاری پیغام میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ بہت …

مزید پڑھیئے

امریکا کی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت

اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی امریکا نے بھی مذمت کی ہے۔پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ ان کا ملک وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتا ہے، احسن اقبال کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کااظہارکرتےہیں۔خیال رہے کہ …

مزید پڑھیئے

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی احسن اقبال پر حملے کی مذمت

اسلام آباد:پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے احسن اقبال پر فائرنگ کی مذمت اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ترجمان کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہاکہ وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ افسوسناک ہے ان کی جلد صحت یابی کیلئے …

مزید پڑھیئے

حملہ ختم نبو ت کے معاملے پر کیا۔ملزم کا پولیس کو اعترافی بیان

نارووال :اب تک کی اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنے والےملزم کا پورانام عابد حسین ہے جس کی عمر22سال ہے اور وہ میٹرک پاس ہیںجبکہ ملزم کا تعلق کنجروڑ تحصیل شکر گڑھ سے ہے۔ملزم نے پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان حملے کا اعتراف …

مزید پڑھیئے

کراچی،سوئمنگ پول میں ڈوب کر 2بچے جاں بحق

کراچی: سپرہائی وے پر واقع ایک واٹر پارک کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر 2 کمسن بچے جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت حماد اور حماس کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جاں بحق بچوں کی عمریں 5 سے 7 سال کے درمیان ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بچوں کی …

مزید پڑھیئے

خلائی مخلوق سے مقابلے کیلئے نواز شریف راکٹ پکڑیں اور خلا میں جائیں۔بلاول

لاہور:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں ممبر سازی کیمپ سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ نواز شریف کی زندگی ووٹ کی بے حرمتی سے بھری پڑی ہےوہ ہر15 دن میں اپنا بیانیہ بدلتےہیں، بلاول بھٹو نے کہاکہ نواز شریف کا مقابلہ اگر خلائی مخلوق سے ہے تو وہ راکٹ …

مزید پڑھیئے

ملک میں بگاڑ پیدا کرنے والی قوتوں کا محاسبہ کرناہوگا۔مریم نواز

وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملہ ، حملے کی مذمت کرتےہوئےسابق وزیر اعظم نواز شرریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہاکہ اللہ رب العزت احسن اقبال صاحب کو زندگی اور صحت عطا فرمائے، انہوںنے کہاکہ یہ ملک ہمارا ہے اور اس …

مزید پڑھیئے

احسن اقبال پر حملے کی وزیر اعظم سمیت دیگر رہنمائوں کی مذمت

ناروال : وزیر داخلہ احسن اقبال پرہونے والے قاتلانہ حملےکی سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر داخلہ پر حملے کی مذمت کرتےہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔احسن اقبال پر حملے کی سابق صدر آصف زرداری، ترجمان …

مزید پڑھیئے