غذر مصنوعی جھیل کی سطح مسلسل بڑھنے سے5 ہزار لوگ پھنس گئے

0

غذر(امت نیوز) گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں مصنوعی جھیل میں پانی بڑھنے سے 5ہزار لوگ پھنس گئے، 50 سے زائد گھر ڈوب گئے اور23 دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ ضلع غذر کے بالائی گاؤں بدسوات میں بننے والی مصنوعی جھیل میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پانی دیہات کی طرف بڑھ رہا ہے۔ غذر میں3دن سے گلیشیئر ٹوٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بد سوات میں بننے والی جھیل میں پانی کی سطح 15فٹ ہو گئی ہے اور پانی آبادی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بدسوات، بلہنز اور ایمت سمیت 23دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے اور 50سے زائد گھر ڈوب چکے ہیں، جہاں امدادی آپریشن جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More