ایڈووکیٹ جنرل عاصمہ حامد کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن واپس۔ استعفیٰ قبول
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) نگراں حکومت نے پاکستان کی پہلی خاتون ایڈووکیٹ جنرل عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن واپس لیکر استعفیٰ قبول کر لیا ۔لاہور ہائی کورٹ میں نگراں حکومت کے اقدام کو حسن اقبال وڑائچ ایڈووکیٹ نے چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ نگراں حکومت کو عاصمہ حامد کو ہٹانے کا اختیار نہیں ۔جس پر نگراں حکومت نے انہیں عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا ۔تاہم عاصمہ حامد نے بطور ایڈوکیٹ جنرل کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاہے۔