قومی اسکواش پلیئرز کی تربیت زور پکڑگئی

0

اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی مرد و خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق تربیتی کیمپ میں4 مرد اور تین خواتین کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ تربیتی کیمپ میں جو کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں ان میں مرد کھلاڑیوں میں فرحان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور عاصم خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں مدینہ ظفر، فضاء ظفر اور رفعت خان شامل ہیں اور انہیں کوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More