ٹھیکیدار زمین کا ٹیسٹ کرائے بغیر پانی بیچنے لگا

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سہراب گوٹھ مویشی منڈی میں پانی کا ٹھیکیدار ناصر زمین کا ٹیسٹ کرائے بغیر مضر صحت اور کھارا پانی بیچ رہا ہے ۔منڈی انتظامیہ نے بیوپاریوں کی جانب سے کی گئی شکایات کا بھی کوئی نوٹس نہیں لیا۔باخبر ذرائع کے مطابق مویشی منڈی میں جانوروں کے لئے پانی کی فراہمی کا ٹھیکہ لینے والے ٹھیکے دار ناصر نے واٹر بورڈ سے ایک ہائیڈرنٹ کے حصول کی کوشش کی تھی ،تاہم شہر میں پانی کی شدید قلت کے باعث واٹر بورڈنے اسے پانی اور واٹر ہائیڈرنٹ دینے سے انکار کر دیا۔ٹھیکیدار ناصر تھڈو نالو اور دیگر ندی نالوں کے ساتھ ساتھ زیر زمین کھارا پانی ٹیسٹ کرائے بغیر بیچ رہا ہے۔اس پانی کو پینے سے منڈی میں بیشتر جانوروں کی حالت ابتر ہو چکی ہے۔بیوپاریوں کو باہر سے صاف پانی لانے کی اجازت کے لئے بھی بیوپاریوں سے بھتہ وصول کیا جا رہا ہے۔اس حوالےسے متعدد شکایات کے باوجود بھی داد رسی نہ ہونے پر منڈی میں موجود مویشی بیوپاری منڈی انتظامیہ سے شدید بد ظن ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More