عالمی سازش کے تحت منفی پروپیگنڈہ فوج کیخلاف سازش ہے-عمران

0

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے باغ جناح گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں عالمی سازش کے تحت منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔فوج کے خلاف سازش ملک کے خلاف ہے۔ یہ لوگ کہہ رہے ہیں الیکشن میں فوج دھاندلی کرا رہی ہے۔بھارتی میڈیا کو ایک دم پاکستانیوں کی بڑی فکر ہو گئی ہے۔میں بھارتی میڈیا سے پوچھتا ہوں کہ اسے اتنی فکر کیوں ہے۔نواز شریف عالمی اسٹیبلشمنٹ کو خوش کر رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم نے ہمیشہ پاکستانی فوج کو بار بار بدنام کیا۔آصف زرداری امریکہ سے کہتے ہیں کہ وہ فوج سے بچائے۔ یہ لوگ ہی غدار نہیں تو کیا ہیں۔ اندرونِ سندھ و کراچی میں ہمارے امیدوار تگڑے نہیں۔ خطاب کے آغاز پر انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خود کش حملے میں شہید اکرام گنڈا پور کو سب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت کی خبر سے تکلیف ہوئی۔ کسی اور ملک کی جنگ میں شمولیت کی وجہ سے دہشت گردی شروع ہوئی ۔ ہم کو اقتدار ملا تو پاکستان کسی اور ملک کیلئے استعمال نہیں ہوگا۔ بیرونی طاقتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان بھارتی تھانیداری قبول کرے خدا نے موقع دیا تو ادارے مضبوط کریں گے۔ اس سے قبل کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پچیس جولائی کو پاکستان بدلنے کا دن ہے۔ عوام کو ووٹ دینے کے لیے گھر سے نکلنا ہوگا۔ اس موقعے پر ان کے ہمراہ علی زیدی، ڈاکٹر عارف علوی، عمران اسماعیل اور فردوس شمیم نقوی سمیت پی ٹی آئی کراچی و سندھ کے رہنما بھی موجود تھے۔ چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ سے درخواست ہے کہ جلسہ گاہ تک جانے سے عوا م کو نہ روکا جائے۔ لوگوں کو جلسہ گاہ تک پہنچنے میں آسانیاں پیدا کریں۔ لوگوں کو مزارِ قائد آنے دیا جائے۔ مجھے بتایا گیا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں غیر ملکی مخلوق اندرونی مافیا سے ملی ہوئی ہے۔ اس غیر ملکی مخلوق کے بارے میں جلسے میں بتاؤں گا۔ عمران نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں تاجر برادری سے بھی خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More