پی ایف ایف بلوچستان کے فٹبالرز کو نظر انداز کرنے لگا
لاہور(امت نیوز ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن بلوچستان کے فٹبالرز کو نظر انداز کرنے لگا۔صلاحیتوں سے لیس صوبے بھر کے فٹبالرز صرف گلیوں تک محدودہوکر رہ گئے ہیں۔ ذرائع کء مطابق بلوچستان میں پی ایف ایف کا مرکز پنجاب میں ہونے پر شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ایک بلوچ فٹبالر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط میں بتایا کہ اگر بلوچستان فٹبالرز کو درست موقع دیا جائے تو وہ دن دور نہیں ہونگے۔ جب پاکستان فیفا ورلڈکپ کا فائنل کھیل رہا ہوگا۔ پتہ نہیں کیوں صرف کرکٹ پر ہی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔بلوچوں کے پاس فٹبال کا وہ ٹیلنٹ موجود ہے جو برازیل کے پاس نہیں ہے۔اگر فٹبال کا مرکز بلوچستان کو بنادیا جائے تو پاکستان کے تمام لوگ کرکٹ کھیل کو بھول جائینگے۔ہمارے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔