پاکستان میں بیس بال کھیل مقبول ہونے لگا
اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان میں بیس بال کھیل مقبول ہونے لگا ہے۔ پاکستانی ٹیم پہلی بار ایشین گیمز میں شامل ہوگئی ہے۔ جبکہ تیاریوں کیلئے تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔اس حوالت سے پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے کہا ہے کہ قومی بیس بال ٹیم ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 25 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ،ان کھلاڑیوں کو کوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں اور کھلاڑی بھی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز کے لئے فائنل ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔