کارکنان گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دیں- نواز شریف
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ کئی برس سے مقدر بنی ہوئی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دیں۔ مجھے اور مریم کو ووٹ کی عزت کی تحریک اٹھانے کی وجہ سےقید کیا گیا ہے۔ کارکنان بھی تحریک کامیاب بنائیں۔ پیر کو سامنے آنے والے نواز شریف کے خصوصی پیغام میں کارکنوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کئی برس سے مقدر بنی ہوئی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دیں۔ کارکن 25 جولائی کو نمازِ فجر کے بعد پختہ ارادے سے گھر سے نکلیں اور اپنے ووٹ کی حرمت کے لئے نواز لیگ کو ووٹ دیں۔