شازیہ مری کے پی اے سمیت 12افراد پردھاندلی کا مقدمہ

0

کراچی/ سانگھڑ (اسٹاف رپورٹر/ نمائندگان امت) پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کے پی اے سمیت 12 افراد کیخلاف انتخابی دھاندلی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جبکہ شہداد پور سے گرفتار انتخابی عملے کا عدالت نے 14 روزہ ریمانڈ دے دیا، جنہیں جیل بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں دھاندلی کے الزام پر پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کے پی اے سمیت 12 افراد کیخلاف انتخابی دھاندلی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مختار کار تعلقہ کھپرو محمد شاہ معظم نے تھانہ کھپرو میں این اے 216 امیدوار شازیہ مری کے پی اے شاہد مری،5 خواتین سمیت 12 افراد کے خلاف بیلٹ پیپرز میں ہیر پھیر کرنے اور بیلٹ پیپرز چھیننے کے الزام پر ایف آئی آر نمبر 100/2018 داخل کروائی ہے۔ چند روز قبل ڈپٹی کمشنر سانگھڑ لیاقت علی بھٹی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اعلی حکام کو رپورٹ ارسال کی تھی۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے حکم پر مختار کار کھپرو نے مقدمہ درج کروایا ہے۔ دوسری جانب شہداد پور کے سمس اسپتال میں کچھ روز قبل لیڈی ہیلتھ ورکرز کی آفس میں سرکاری پوسٹل بیلٹ پیپر کھولنے اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کروانے کا مقدمہ شہداد پور تھانے میں مختار کار شہدادپور قمرالدین ہالیپوٹہ نے درج کرایا تھا۔ جس پر پولیس نے کارروائی کر کے نیشنل پروگرام سانگھڑ کی اے ڈی شمع گلانی، پروفیشنلائزڈ بوائز ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر خالد ظہورِ بیگ، لیڈی ہیلتھ ورکر کلثوم ڈاہری اور جمنا کو 14روزہ ریمانڈ پر ایچ ایس ٹی خالد ظہورِ بیگ کو سانگھڑ جیل اور اے ڈی سی نیشنل پروگرام سانگھڑ شمع گلانی، لیڈی ہیلتھ ورکر کلثوم ڈاہری اور جمنا کو وومن جیل بھیج دیاگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More