پولنگ ایجنٹ کیلئے طلبہ اور طالبات کی خدمات حاصل

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر بھر میں الیکشن میں حصہ لینے والی سیاسی پارٹیوں نے پولنگ ایجنٹ کے لیے اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ اور طالبات کی خدمات حاصل کر لیں۔25 جولائی کو الیکشن میں پولنگ ڈے پر بطور پولنگ ایجنٹ بٹھانے کے لیے کنٹریکٹرز نے 4000 ہزار روپے فی کس پر طلبہ و طالبات کو بطور پولنگ ایجنٹ فراہم کیا،تحریک انصاف کی جانب سے ریٹ بڑھانے کی وجہ سے دیگر مخالف سیاسی پارٹی ابھی تک پولنگ ایجنٹ مقرر کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے کیونکہ ان کی جانب سے پولنگ ایجنٹ کی یومیہ اجرت 1500سے 2000روپے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ایک حلقہ میں 200 سے زائد پولنگ اسٹیشن ہے اور فی پولنگ اسٹیشن میں ہر سیاسی پارٹی کو 4 خواتین پولنگ ایجنٹ اور 4 مرد پولنگ ایجنٹ کی ضرورت ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی پارٹیوں کی جانب سے پرائیویٹ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ اور طالبات کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں موجود ان ٹھیکیداروں سے رابطے کرنا شروع کر دیے جو مختلف پروگراموں میں پیڈ ورکرکے فرائض سر انجام دیتے ہیں، جن میں لڑکیاں اور لڑکے شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More