پی ایس پی کامتحدہ دفتر پر حملہ ۔2زخمی

0

کراچی /لاہور/سیالکوٹ(اسٹاف رپورٹر ) لانڈھی میں پی ایس پی کارکنان نے متحدہ کے دفتر پر حملہ کرکے 2 افراد کو زخمی کردیا۔ سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے ن لیگ کے انتخابی دفتر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دونوں جماعتوں کے 5 کارکن زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی نمبر 6 دادا پٹی ہول سیل مارکیٹ کے قریب پی ایس پی کارکنان ذوالفقار زلفی، شیراز، آصف ٹماٹر، جبران جونی، وزیر ہارڈ ویئر والا اور وسیم نے متحدہ پاکستان پی ایس 95 کے دفتر پر بیٹھے متحدہ کارکنان پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کرکےسلیم اورممتاز کو زخمی کر دیا اورجئےمہاجر کے نعرے لگاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔دریں اثنا رات گئے سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے الیکشن ہال پر دھاوا بول دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ حاجی پورہ میں تحریک انصاف کی ریلی گز ررہی تھی کہ اس دوران وہاں قائم ن لیگ کے دفتر میں چند تحریک انصاف کے کارکن گھس گئے اور توڑ پھوڑ کی ۔جس پر لیگی کارکنان اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے جھگڑا شروع کردیا ،جس کے نتیجے میں دونوں جماعتوں کے 5کارکن زخمی ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق تصادم میں ڈنڈے لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔قبل ازیں انتخابی مہم کے آخری دن تحریک انصاف کے داتا دربار لاہور کے جلسے میں کارکنان آپس میں لڑ پڑے ۔نجی ٹی وی کے مطابق کارکنوں نے ایک دوسرے پرڈنڈے برسائے اور کرسیاں بھی پھینکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More