ٹیم ہوٹل میں خاتون سے زیادتی پر سری لنکن کرکٹر معطل
اوسلو (امت نیوز)ناروے کی خاتون نے سری لنکن کرکٹر دھنشکا گناتھیلاکے دوست پر کرکٹر کی موجودگی میں ریپ کا الزام عائد کیا گیا ہے جس پر کھلاڑی کو معطل کردیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 27سالہ سری لنکن کرکٹر اپنے نامعلوم دوست کے ساتھ اتوار کو دن کے ابتدائی گھنٹوں میں ناروے کی 2 خواتین کو اس ہوٹل میں لے کر گئے جہاں ٹیم ٹھہری ہوئی تھی۔ایک خاتون نے برطانوی پاسپورٹ کے حامل دوسرے شخص پر الزام عائد کیا کہ اس نے ان کا ریپ کیا جس کے بعد پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کر لیا۔پولیس افسر نے اپنے بیان میں کہا کہ 26سالہ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور ہم ان سے تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ ناروے کی سیاح نے ریپ کی شکایت کی تھی۔پولیس کے مطابق گناتھیلاکا پر کوئی الزام نہیں تاہم سری لنکن کرکٹ نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر گناتھیلاکا کو معطل کردیا ہے۔