جاوید میانداد عہدے کیلئے عمران کی چاپلوسی کرنے لگے
نئی دہلی/کراچی (نیوز ایجنسی)جاوید میانداد بورڈ میں عہدے کیلئے عمران کی چاپلوسی کرنے لگے۔عمران خان سے طویل مدت یارانہ رکھنے والے سابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم کے عہدے کیلئے بہترین امیدوار ہیں، میں گارنٹی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اس عہدے کیلئے ان کا کوئی بدل نہیں۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم کے عہدے کیلئے بہترین امیدوار ہیں، میں گارنٹی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اس عہدے کیلئے ان کا کوئی بدل نہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسرے امیدواروں کو پہلے کئی دفعہ آزمایا جا چکا ہے، اب عمران خان کی باری ہے، عوام ان کو نظر انداز کرنے کے لئے بیوقوف نہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ ان کے بارے میں بات کرتے ہیں ،انہوںنے ملک کے لئے 15 سے 20 سال محنت کی ہے،اب انہیں ہی جیتنا چاہئے۔مجھے پورایقین ہے کہ وہ پاکستان کیلئے بہت اچھا کام کریں گے۔میانداد نے عمران خان کی تعریف میں کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ 1992 میں انہوں نے پاکستان کے لئے ورلڈ کپکس طرح جیتا ، ان کی سب سے بڑی کامیابی کینسر ہسپتال ہے جسے انہوں نے تعمیر کروایا، اس ہسپتال سے پورا ملک فائدہ اٹھا رہا ہے، لوگ کبھی ان کے فلاحی کاموں کو نہیں بھولیں گے۔