میرے حلقے کے پولنگ اسٹیشنوں میں کیمروں کے آپریٹرز موجود نہیں – شازیہ مری
ٹنڈو آدم (نمائندہ امت) سانگھڑ این اے 216کی نشست پر پیپلزپارٹی کی امیدوار شازیہ مری نے الزام لگایا ہے کہ میرے حلقے میں 90فیصد پولنگ اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے تو نصب کردئیے گئے ہیں لیکن آپریٹرز موجود نہیں ہے مخالف امیدوار اقلیتی برادری کے ووٹروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور قومی شناختی کارڈ چھین رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن سے 36گھنٹے پہلے ہدایت کی گئی ہے کہ امیدواروں کے پولنگ ایجنٹ حلقے کے مقامی ووٹرز ہوں، جبکہ این اے 216 ضلع سانگھڑ کے سب سے بڑا 300 کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے ایک پولنگ سے دوسری پولنگ اسٹیشن کا فاصلہ بھی 30 کلومیٹر تک ہے شہری علاقوں سے دور دیہاتوں میں خواتین پولنگ ایجنٹ کارات گزارنا انتہائی مشکل ہے انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الیکشن کو شفاف بنائیں سی سی ٹی وی کمیروں کے آپریٹرز کو تعینات کریں دھمکیوں اور قومی شناختی کارڈ چھیننے کا نوٹس لے۔