بھاشا – مہمند ڈیم فنڈ کے لئے پی این ایس سی کا 2 کروڑ روپے عطیہ دیا

0

کراچی (پ ر) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کے تعمیراتی فنڈ میں 20 ملین روپے عطیہ کر دیئے۔ چیئرمین پی این ایس سی رضوان احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی اور اس قومی مقصد کے لئے خطیر عطیہ کا چیک پیش کیا۔ چیئرمین پی این ایس سی نے ڈیم فنڈ کے حوالے سے چیف جسٹس کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے اہم قومی مقصد میں مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ خطیر رقم میں پی این ایس سی افسران کی 2 روزہ اور عملے کی ایک روز کی تنخواہ کے عطیات بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More