شہر میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف انہدامی کارروائیاں-متعدد سربمہر

0

کراچی (بزنس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افتخار قائم خانی کی ہدایت پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران غیرقانونی تعمیرات منہدم کردیں جبکہ واٹر کمیشن کے حکم کی تعمیل میں سڑکوں پر پڑے تعمیراتی مٹیریل ہٹا دیا۔ ڈیمالیشن ٹیم نے صدر ٹاوٴن میں مختلف پلاٹوں پر غیرقانونی آر سی سی چھتیں ، کالمز اور شٹرنگ ، گارڈن ویسٹ میں آر سی سی چھت اور کالمز کو منہدم اور احاطے کو سربمہر کردیا۔ جبکہ کلفٹن میں بلاک 4، 5 میں پلاٹوں پر غیرقانونی تعمیرات سربمہر کردیں۔ علاوہ ازیں ڈیمالیشن اسکواڈ نے گارڈن ایسٹ میں بھی پلاٹوں پر آر سی سی چھت اور دیواروں کو منہدم اور غیرقانونی تعمیرات سربمہر کردیں جبکہ واٹر کمیشن کے حکم پر اختر کالونی، کورنگی کراسنگ، شہید ملت، ایکسپریس روڈ پر موجود تعمیراتی مٹیریل کو ہٹاکر سڑکیں صاف کردیں۔ دریں اثنا ناظم آباد اور فیڈرل بی ایریا جبکہ بلاک 9 ریلوے سوسائٹی کے پلاٹوں پر غیرقانونی چھت اور شٹرنگ گرادیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More