راجن پور کچے میں’چھوٹو گینگ‘ کی گرفتاری کے بعد پہلی بار عوام ووٹ ڈالیں گے

0

راجن پور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کے ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے سے ’چھوٹو گینگ‘ کی گرفتاری کے بعد پہلی بار عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو کی گرفتاری کے بعد پہلی بار روجھان، دریائے سندھ کے کچے میں 10 پولنگ اسٹیشنز قائم کر دیئے گئے ہیں۔پاک فوج اور پنجاب پولیس کے جوان الیکشن عملے اور انتخابی سامان لے کر گورنمنٹ پرائمری اسکول بستی مراد پہنچ گئے، جہاں سے دیگر تمام پولنگ اسٹیشنز کو عملہ اور سامان مکمل سیکیورٹی کے ساتھ بھیجا جائے گا۔کچے کا علاقہ ہمیشہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے درد سر بنا رہا ہے۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ کچے کے مکین پہلی بار بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More