پشاور میں بچوں کی لڑائی پر مسلح تصادم-5بھائیوں سمیت 7 ہلاک

0

پشاور(نمائندہ امت) پشاور میں انقلاب روڈ پر بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ۔ دو طرفہ فائرنگ میں 5بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس نے مجروح عبد الغفار کی مدعیت میں رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر د ی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انقلاب روڈ سوڑیزئی کے علاقے میں بچوں کی لڑائی کے تنازعے پر دو گروپوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اندھا دھند فائرنگ سے عبد الغفار نامی شخص کے خاندان کے 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ کی زد میں آ کر دوسرے خاندان کا ایک شخص بھی نشانہ بن گیا ۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں فریق اول سے قادر خان ، شرافت، عنایت ،جاوید، بخت اللہ ،روح اللہ جبکہ فریق دوم سے نور اللہ ولد نصر اللہ شامل ہیں جبکہ عبد الغفار کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایاگیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے مجروح عبد الغفار کی مدعیت میں رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ اندوھناک واقعہ کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کے گھروں پر چھاپوں کے دوران دو پستول، ایک کالاکوف اور ایک کلاشنکوف برآمد کرلئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کی ملزمان سے چند ماہ قبل بھی تکرار ہوئی تھی جس پر عمائدین علاقہ نے دونوں گروپوں میں صلح کرا دی تھی۔ واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ انقلاب میں درج کر لی گئی ہے۔ بدقسمت خاندان کا تعلق افغانستان سے ہے جو 17 سال قبل پشاور منتقل ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More