بجلی کی قیمت میں 50 پیسے یونٹ اضافہ

0

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں کیا گیا 50 پیسے فی یونٹ کا حالیہ اضافہ جون کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے اور فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا ۔ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پرساڑھے 6 ارب روپے کابوجھ پڑے گا۔واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی فی یونٹ 70پیسے مہنگی کرنے کیلئے نیپرا کو درخواست ارسال کی تھی، درخواست کے مطابق جون میں کل 12ارب 91کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی جس پر لاگت66ارب روپے سے زیادہ لاگت آئی ۔ جون میں فی یونٹ بجلی پیداوار پر فیول لاگت کا تخمینہ 4روپے 99پیسے لگایا گیا تھا جو حتمی اعداد و شمار مرتب ہونے پر 5روپے 69پیسے فی یونٹ رہا ۔قبل ازیں مئی کے مہینے کے لیے اسی مد میں 1.25روپےا ضا فے کی منظوری دی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More