ٹوکیو اولمپکس میں مسلمانوں کیلئے خصوصی اقدامات
ٹوکیو(امت نیوز)جاپان میں 2020 ٹوکیو اولمپکس میں آنے والوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے دیگر تیاریوں کے علاوہ موبائل مسجدیں بنانے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اولمپکس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اتھلیٹس ویلیج میں مسلمانوں کے لیے نماز پڑھنے کے کمرے دستیاب ہوں گے۔ تاہم یہ سہولت سٹیڈیمز اور مقابلوں کے دیگر مقامات پر دستیاب نہیں ہو گی۔توقع ہے کہ موبائل مسجدوں کی دستیابی سے آنے والے مسلمانوں کے خدشات دور کرنے میں مدد ملے گی۔اس منصوبے پر کام کرنے والی کمپنیوں کے گروپ نے موبائل مسجد کا ایک ماڈل آئچی پریفیکچر کے تویوتا شہر میں نمائش کے لیے پیش کیا۔