بھارتی فوج کی فا ئرنگ -دھماکوںسے2کشمیری نوجوان شہید

0

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران اسلام آباد قصبے میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے قصبے میں لال چوک کے علاقے مہمان محلہ میں دھماکہ خیز مواد اور شدید فائرنگ کے ذریعے ایک مکان کو تباہ کر دیا جس کے ملبے سے بلال احمد اور عابد حسین بٹ نامی دو نوجوانوں کی میتیں ملیں۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔ مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ بدھ کو صبح سے ہی شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں اور جس سے جنوبی کشمیر کے ضلع کے علاقے لال چوک کے لوگوں میں شدید خوف پایا جاتا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More