موبائل فون سے بیلٹ پیپر کی تصویر بنانے والے ووٹر کو قید کی سزا
گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون سے بیلٹ پیپر کی تصویر بنانےپر ووٹرکو قید و جرمانے کی سزا دیدی گئی ، تفصیلات کے مطا بق گوجرانوالہ کے ایک پولنگ اسٹیشن میں ایک ووٹر امان اللہ موبائل فون لے گیا اور بیلٹ پیپر کی تصویر بنانے کی کوشش کی جسے فوجی جوان نے قابو کر لیا ، پریذائیڈنگ افسر کے مطابق مذکورہ ووٹر کو 10 ہزار جرمانہ اور 3 ماہ قید کی سزا دی گئی ہے