قائم خانی – مگسی اپنے حلقے کے پولنگ اسٹیشنوں میں نہ جاسکے

0

حیدرآباد ( بیورورپورٹ ) حیدرآباد کے علاقےلطیف آباد نمبر 6 میں علامہ اقبال ہائی اسکول کے پولنگ اسٹیشن پر سیکورٹی اہلکاروں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 266کے ایم کیو ایم کے امیدوار صابر حسین قائم خانی کوداخل ہونے سے روک دیا جبکہ قاسم آباد کے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 62کے امیدوارسندھ کی ترقی پسند پا رٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی اپنے حلقے کے پولنگ اسٹیشنوں کے اندر جانے کے قانونی حق سے محروم کردئیے گئے ۔سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین قادرمگسی نے بتایا کہ بار بار گزارش کرنے پر گزشتہ رات گئے تک انتظار کرنے کے باوجودریٹرنگ افسر کے دفتر سے انہیں امیدوار کی حیثیت سے پی ایس 62کے پولنگ اسٹیشنوں کے اندر جانے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا گیا اس لئے بدھ کو سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں پولنگ اسٹیشنوں کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی اور وہ اپنے قانونی حق سے محروم رہے انہوں نے بتایا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر بدنظمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ناجائز ذرائع کے استعمال کے انتظامات کئے ہیں ۔ لیکن الیکشن کمیشن اور سیکورٹی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 227کے علاقے میں پھلیلی تانگہ اسٹینڈ پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے کارکنون میں جھگڑا ہوگیا تاہم سیکورٹی اداروں کے ارکان نے معاملہ بڑھنے نہیں دیا تاہم کچھ دیر پولنگ متاثر ہری اس طرح لیاقت کالونی میں پولنگ اسٹیشن224رائٹ وے اسکول میں خواتین نے احتجاج کیا کہ انہوں نے شکایت کی کہ انتخابی عملے کی خوا تین آئینی وو ٹ ڈالنے سے روک رہی ہیں کہ آپ ووٹ یہاں درج نہیں ہے پی پی کے رہنماؤں نے الزام لگایا کہ قائم خانی ہاسٹل پولنگ استیشن پر پولنگ کا ایک افسر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک پارٹی کے حق میں ووٹ ڈالوارہے ہیں ۔ یوسی 35اور 36دھوبی گھاٹ کے علاقے میں بھی خواتین نے شکایتیں کی کہ انہیں ووٹ نہیں ڈالنے دئیے جارہے ہیں اور کہاجارہا ہے کہ تمہارے ووٹ پہلے …ایم کیو ا یم اورپی ایس پی کے کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا اورکچھ دیر بعد پولنگ دوبارہ شروع ہوگئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More