قائد آباد پولنگ اسٹیشن پر پولیس ووٹروں پر ٹوٹ پڑی۔لاٹھیوں سے تشدد

0

کراچی ( اسٹاف رپور ٹر )قائد آباد کے پولنگ اسٹیشن نمبر 124 میں پولیس ووٹروں پر ٹوٹ پڑی اور ان پرلاٹھیوں اور ڈنڈوں سے تشدد کیا ۔امت سروے کے دوران بلال کالونی نمبر 1 کےنورانی مسجد بلدیہ اسکو ل پو لنگ اسٹیشن پر ووٹر فضل کریم نے بتایا کہ پولنگ کا وقت صبح 8بجے تھا ، لیکن ہمارے پولنگ اسٹیشن پر 45منٹ تاخیر سے پولنگ شروع کی گئی ، عملہ انتہائی سست روی کا مظاہرہ کرر ہا تھا۔، انہوں نے اپنے انگلی پر انمٹ سیاہی دکھا کرکہا کہ مجھے ووٹ ڈالنے میں ڈھائی گھنٹہ انتظار کر نا پڑا ، جبکہ ووٹ تلاش کرتے اور پروسس مکمل کرنے میں عملے نے 20منٹ سے زائد صرف کئے ، مسلم لیگ کے حامی منال خان نے بتایا کہ سست روی کی وجہ سے لائن میں کھڑے ووٹر نے مین گیٹ پر کھڑے پولیس اہلکار سے کہہ دیا کہ پولنگ عملے سے کہیں کہ جلدی کریں جس پر پولیس اہلکاروں نے ووٹروں لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،جس کے بعد ووٹنگ عمل روک دیا گیا ، واقعے کے بعد دیگر سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں نے معاملہ رفع دفع کر کے ووٹنگ پھر سے شروع کرائی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More