ایران کیخلاف امریکی پابندیاں ماننے سےترکی کا انکار

0

انقرہ(صباح نیوز)ترکی نے امریکا کی جانب سے ایران پر عائد اقتصادی پابندی پر عمل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل در آمد کو خارج از امکان قرار دیتے کہا ہے کہ ترکی ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل نہیں کرے گا اور اس فیصلے سے امریکا کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More