پولنگ اسٹیشن کے دروازے بند کر کے ٹھپے لگائے گئے- صاحبزادہ زبیر
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)جمعیت علماءپاکستان (نورانی) کے صدر اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 227 سے امیدوار صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے حلقے کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے شفاف الیکشن کے تمام تردعوؤں کی قلعی کھل چکی ہے، این اے 227 کے نتائج تبدیلی کرنے کی کوشش کی جاری ہے ، پولنگ اسٹیشن کے دروازے بند کر کے جعلی ٹھپے لگا کر نتائج بدلے جارہے ہیں، من پسند نتائج دینے تھے تو خطیر رقم خرچ کرنے کے بجائے حکمران اور الیکشن کمیشن از خود من پسند حکومت تشکیل دے لیتے۔ وہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں و انتخابی امیدواروں صغیر قریشی اور عاجز دھامرہ کے ساتھ رات گئے جے یو پی کے مرکزی الیکشن آفس پر ہیرآباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ صاحبزادہ محمد زبیر نے کہ ایک دن قبل درجنوں پولنگ اسٹیشن تبدیل کردئیے گئے ،ووٹر کئی پولنگ اسٹیشن پر دھکے کھاتے پھرے ،انہیں پولنگ بوتھ درست نہ ہونے کے باعث ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا گیاپولنگ کے بعد جے یو پی کے پولنگ ایجنٹ کوپولنگ اسٹیشن سے بغیر گنتی کے باہر نکال دیا گیاکئی پولنگ ایجنٹ کواتیں کو پولنگ اسٹیشن کے اندر یرغمال بناکر رکھا گیاانتخابی نتائج فارم45کی بجائے سادہ کاغذ پر جاری کئے گئے غیر تصدیق شدہ انتخابی نتائج جاری کئے گئے کتنی کے بعد تحریری نتائج میں ردوبدل کیا گیا۔