نتائج گھر لے جانے پر سیالکوٹ-اسلام آباد کے 2پریزائڈنگ افسرگرفتار

0

لاہور(امت نیوز)انتخابی نتائج جمع کروانے کے بجائے گھر لے جانے پر این اے 73سیالکوٹ کے پریزائڈنگ افسر اوراسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن نمبر243کے پریزائڈنگ افسر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کے حلقے این اے 73 کے پریذائڈنگ افسر کو رات گئے گرفتار کرلیا گیا۔ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ نتیجہ جمع کرانے کے بجائے گھر لے گئے تھے،واضح رہے کہ اس حلقے سے خواجہ آصف نے فتح حاصل کی جب کہ پی ٹی آئی کے امیدوار عثمان ڈار کی جانب سے دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست کے باوجود خواجہ آصف فاتح قرار پائے تھے۔ادھر اسلام آباد میں پولنگ اسٹیشن نمبر 243 کے نتائج گھر لے گئے تھے۔رات گئے پریذائڈنگ افسر کی گرفتاری کے بعد اس اسٹیشن کے 7 ہزار ووٹ مسترد کئے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More