امریکہ-چین کا نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان

0

واشنگٹن/بیجنگ (امت نیوز) امریکہ نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔خطے میں امن اور خوشحالی کے لئے مل کر کام کریں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ دونوں ملکوں کا ملکر کام کرنا خطے کے مفاد میں ہے ۔ امریکہ پاکستان میں بننی والی نئی حکومت کے ساتھ مل کر جنوبی ایشیامیں سکیورٹی، استحکام اور خوشحالی کے لئے مل کر کام کرے گا ۔واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ بیان ا س وقت سامنے آیا ہے جب عمران خان نے اپنی تقریر میں جہاں دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی خواہش کا اظہار کیا وہا ں یہ بھی کہا تھا کہ ہم امریکہ کے ساتھ برابر ی کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔قبل ازیں چین نے پاکستان کے عام انتخابات کے بعد قائم ہونے والی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری(سی پیک) کا منصوبہ کسی بھی عوامل کی وجہ سے تعطل کا شکار نہیں ہوگا۔چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے یہ بات پاکستان کے عام انتخابات کے تناظر میں پاکستان کی آئندہ حکومت کے دور میں پاک چین تعلقات اور سی پیک منصوبوں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔ گذشتہ روز بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کی نیوز بریفنگ کے دوران جب ترجمان گینگ شوانگ سے پوچھا گیاکہ چین عام انتخابات کے بعد بننے والی پاکستان کی حکومت کیساتھ کیسے معاملات طے کرے گاتو اس پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کا ایک فریم ورک ہے جو دونوں ملک کی قیادت نے طویل مدت کی ترقی کے اہداف کو مدنظر رکھ کر وضع کیا۔بقول ان کے، چین پاکستان میں عام انتخابات کے بعد قائم ہونے والی حکومت کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینا جاری رکھے گا اور پاکستان میں جاری سی پیک کے منصوبے کسی بنا پر تعطل کا شکار نہیں ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More