یاسمین راشد شکست-ایازصادق نے جیت کی ہیٹ ٹرک کرلی

0

لاہور (امت نیوز) تحریک انصاف کی سرکردہ رہنما ڈاکٹر یاسمین راشدنے لیگی امیدواروں سے شکست کھانے جب کہ سردارایازصادق نے پی ٹی آئی کے ہیوی ویٹ امیدوارہرانے کی ہیٹ ٹرک کرلی۔ن لیگی رہنما اور اسپیکرقومی اسمبلی نے 2013 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو 84ہزار 517 کے مقابلے میں 93ہزار 389ووٹوں سے شکست دی تھی ۔ اس وقت یہ حلقہ این اے 122 کہلاتا تھا۔ ایاز صافق کیخلاف الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر 22 اگست کو یہ نشست خالی ہوگئی جس پر 11 اکتوبر کوضمنی انتخاب ہوا جس میں بھی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے ایک اور اہم رہنما عبدالعلیم خان کو 72 ہزار سے زائد ووٹوں کے مقابلے میں 75 ہزار سے زائد ووٹ لیکر ہرایا۔عبدالعلیم خان اسے بار 94 ہزار 879ووٹ لیکر بھی ایاز صادق کو پچھاڑنے میں ناکام رہے اور وہ ایک لاکھ 3ہزار 21ووٹ حاصل کرکے تیسری بار بھی جیت گئے۔دوسری جانب قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 125نئی حلقہ بندیوں سے قبل این اے 120تھا جہاں 11مئی 2013ء کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو 52321 کے مقابلے میں ن لیگ کے قائد نواز شریف نے 91666 سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے شکست دی تھی ۔ ان کی نا اہلی کے بعد 11ستمبر 2017ء کو ضمنی انتخاب میں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے 61745 ووٹوں کے مقابلے میں یاسمین راشد 47099 ووٹ ہی حاصل کرسکیں۔ 2018ء کے عام انتخابات میں انہیں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار وحید عالم خان نے شکست سے دوچار کردیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More