کابل میں افغان خفیہ ادارےکے قافلے پر خودکش حملہ- 7ہلاک

0

پشاور(نمائندہ خصوصی)افغان خفیہ ایجنسی کے قافلے پر خودکش حملے میں چار اعلیٰ افسران سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے ۔طالبان نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب افغان دارالحکومت کابل میں باغ داؤد کے علاقے میں خودکش حملہ آور نے اس وقت افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کے کانوائے کو نشانہ بنایا جس میں چار اعلیٰ افسران سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے ۔طالبان نے واقعہ کی ذمہ ذاری قبول کی ہے جبکہ ذرائع نے امت کو بتایا کہ این ڈی ایس کے اعلیٰ افسران سیکورٹی خدشات کی وجہ سے صبح ساڑھے پانچ بجے دفتر آتے جاتے تھے تاکہ محفوظ رہیں تاہم انہیں جمعرات کی صبح نشانہ بنایاگیا ہے ۔این ڈی ایس کے اعلیٰ افسران کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں اعلیٰ افسران افغانستان میں غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر آپریشن کی تیاریوں کے ذمہ داران تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More