حافظ نعیم کی لیاری سے مجلس عمل کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کو مبارکباد
کراچی (اسٹاف رپورٹ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پی ایس 108 لیاری سے مجلس عمل کامیاب، عبدالرشید کو مبارکباد پیش کی ہے اور نومنتخب رکن سندھ اسمبلی اور ان کی انتخابی مہم میں شریک تمام کارکنوں اور ذمہ داران کو زبردست اور پھر پورا انتخابی مہم چلانے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ لیاری کے عوام نے عبدالرشید پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے اور سندھ اسمبلی میں ان کی بھرپور ترجمانی کریں گے۔