گاڑی نے موٹرسائیکل سوار2 دوست روند ڈالے-ایک جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پورٹ قاسم میں گاڑی نے موٹر سائیکل سوار 2دوستوں کو روند ڈالا،جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔بلدیہ میں دم گھٹنے سے ایک شخص چل بسا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے نیشنل ہائی وے پورٹ قاسم موڑ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار25سالہ جاوید ولد حبیب جاں بحق اور 20سالہ شاہ زیب ولد عالم زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔متوفی اور مضروب دوست اور لانڈھی کے رہائشی ہیں۔ بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 19ڈی میں گھر کے اندر بنے کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے کے سبب 40سالہ زاہد اللہ ولد محبوب جان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق متوفی پیشے سے مزدور تھا۔