بھارت مذاکرات کی پیشکش پر عمران کو مثبت جواب دے-میرواعظ

0

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں حق ارادیت کے سرگرم رہنما میر واعظ عمر فاروق نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی پیشکش کا مثبت جواب دینا چاہیے۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق حریت رہنما میر واعظ فاروق نے عام انتخابات میں کامیابی پر تحریک انصاف کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے میڈیا سے اپنے پہلے خطاب میں کشمیری عوام کے درد و کرب کو بیان کیا ہے اور اس دیرینہ مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے اعلان کو خوش آئند اور مثبت قرار دیا ہے۔حریت پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق نے مزید کہا کہ کشمیر کے معاملے کو گفت و شنید کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ اب بھارت کو بھی عمران خان کی پیشکش پر ایک قدم آگے بڑھانا چاہیے اور کشمیر میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش پر بھارت کو مثبت جواب دینا چاہیئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More