22کروڑ سے زائد صارفین پاکستان ساتویں بڑی منڈی بن گیا

0

کراچی( ایجنسیاں)22کروڑ سے زائد صارفین کے ساتھ پاکستان دنیا کی ساتویں بڑی صارف مارکیٹ بن گیا ۔ عالمی سطح پر 22کروڑ سے زائد صارفین کے ساتھ پاکستان دنیا کی ساتویں بڑی صارف مارکیٹ بن گیا جبکہ پاکستان کے صنعتی شعبے میں فوڈ انڈسٹری کا حصہ 42 فیصد ہے جو اس شعبے میں مجموعی طور پر روز گار کا 29 فیصد حصہ ڈال رہا ہے۔ اسی طرح پاکستان 74بلین لیٹر سالانہ دودھ کی پیداوار حاصل کرکے دنیا کا پانچواں بڑا ملک قرار پایا ہے لیکن فوڈ پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کا نظام دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے صرف4 سے 5 فیصد دودھ پروسیس کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More