شیئرز قیمت گرنے سے فیس بک کے 16 ارب ڈالر ڈوب گئے

0

نیو یارک( مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کو ایک دن میں 16 ارب ڈالر کا نقصان ہو گیا۔گزشتہ روز امریکی سٹاک مارکیٹ میں کم از کم 16 بروکر کمپنیوں نے اپنے فیس بُک کے شیئر کی قیمتوں کے ہدف میں کمی کر دی۔ 19.6 فیصد کمی کے بعد فیس بُک کی مالیت 124 ارب ڈالر ہو گئی۔ جب کہ فیس بک کے چیف فنانشل افسر ڈیوڈ وہنر نے بیان دیا تھا کہ فیس بک کو درپیش حالات کے باعث اپنے بزنس مارجن کو کئی سال تک محدود رکھنا پڑ سکتا ہے۔مارکیٹ ماہرین کے مطابق ان کا اعلان اسٹاک مارکیٹ پر بم کی طرح گرا اور وال اسٹیٹ میں فیس بک کا برسوں سے ایستادہ مضبوط ماڈل ڈگمگا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More