غیرقانونی الاٹمنٹ پر ڈائریکٹر لائنزایریا پروجیکٹ کیخلاف جواب داخل

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں لائنزایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں نیب نے سابق ڈائریکٹر لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ طاہر جمیل درانی کی درخواست ضمانت پر جواب جمع کرادیا۔جواب میں کہا گیا تھا کہ ملزم نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے پروجیکٹ میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی اورپلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ جسٹس خادم حسین ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو17اگست تک جواب الجواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔اسی عدالت نے لاپتہ شہریوں بلال اور در محمد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر متعلقہ حکام سے مغویان کے حوالے سے پیش رفت رپورٹ16اگست تک طلب کرلی۔جسٹس عبدالرسول میمن کی سربراہی میں جسٹس آغا فیصل پر مشتمل 2رکنی بنچ نے ڈاکٹر عاصم حسین کی سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے دوبارہ سربراہ بنائے جانے کے خلاف ثروت اعجاز قادری کی درخواست رخواست گزار کی عدم حاضری کے سبب غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More