صدی کے طویل ترین چاندگرہن کا پاکستان میں بھی نظارہ

0

کراچی(امت نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا نظارہ کیاگیا۔گرہن جمعے کی رات کے آخری لمحات میں شروع ہوا جو ہفتہ 28 جولائی کو ختم ہوگا۔یہ گرہن گرین لینڈ ، امریکا اور کینیڈا کو چھوڑ کر دنیا کے باقی کئی ممالک میں واضح دیکھاگیا۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق اس گرہن کا بہترین نظارہ مشرقی افریقا، مشرقِ وسطیٰ، بھارت ، پاکستان اور چین کے بعض حصوں میں ہوا۔ پاکستانی وقت کے مطابق گیارہ بج کر 24 منٹ پر جزوی چاندگرہن تھا۔ 28 جولائی ہفتے کی رات ایک بج کر 21 منٹ پر مکمل چاند گرہن ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More